تاریخ / مقام: صنعا / تہران
بیورو رپورٹ — G24 News Online
تفصیل:
یمن کی انصار اللہ تنظیم کے سینیئر رہنما محمد البخیتی نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں نے بحیرہ احمر سے منسلک اہم ترین آبی گزرگاہ باب المندب پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے.
فوجی اڈوں اور اہم تنصیبات پر قبضہ
ایرانی میڈیا کے مطابق حوثی جنگجوؤں نے یمن کے مغربی صوبے تعز میں اہم علاقوں کے ساتھ ساتھ الخالد اور جبل النصر کے فوجی اڈوں پر بھی قبضہ کر لیا ہے. اس کے علاوہ ان کی پیش قدمی بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے میں واقع المخا بندرگاہ کے داخلی حصوں تک پہنچ چکی ہے.
رپورٹس میں مزید یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ حوثیوں نے المخا ایئرپورٹ بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے، جبکہ مزاحمت کرنے والے عناصر کی جانب سے بڑی تعداد میں ہتھیار ڈالنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں.
عالمی تجارت کے لیے باب المندب کی اہمیت
واضح رہے کہ باب المندب دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتا ہے, جہاں سے تیل، گیس اور غذائی اجناس سمیت عالمی تجارت کا ایک بہت بڑا حصہ گزرتا ہے, اور اس پیشرفت کے بعد عالمی تجارت کے متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں.
G24 News Online عالمی امور اور بین الاقوامی خبریں اپنے قارئین تک بروقت پہنچاتا رہے گا.




