ہمارا آفیشل واٹس ایپ چینل جوائن کریں!
Skip to main content

G24 News Online

کھیل

رونالڈو کے انداز میں جشن، پرتگالی کوچ کو دھکا: ڈینش اسٹرائیکر راسموس ہوجلنڈ کی میدان میں ہلچل

رونالڈو کے انداز میں جشن، پرتگالی کوچ کو دھکا: ڈینش اسٹرائیکر راسموس ہوجلنڈ کی میدان میں ہلچل
Spread the love

جی 24 نیوز آن لائن (ویب ڈیسک): ڈنمارک کے نوجوان اسٹرائیکر راسموس ہوجلنڈ نے میچ کے دوران اپنی بہترین کارکردگی اور منفرد انداز کے باعث تمام شائقینِ فٹبال کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

میچ کے 53ویں منٹ میں ڈنمارک کی جانب سے بہترین گول کرکے اسکور 2-2 سے برابر کرنے کے بعد ہوجلنڈ نے فوراً اپنے آئیڈیل اور پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے مشہورِ زمانہ ’سیو‘ (Siuuu) انداز میں جشن منایا، جسے دیکھ کر اسٹیڈیم میں موجود شائقین جوش سے بھر گئے۔

پرتگالی کوچ سے تلخ کلامی اور دھکم پیل

تاہم، کہانی یہی ختم نہیں ہوئی۔ میچ کے اختتام پر ایک اور واقعے نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ہاتھ ملانے کے دوران ڈینش اسٹرائیکر اور پرتگال کے کوچ جارج جیسز کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران ہوجلنڈ نے بظاہر پرتگالی کوچ کو ہلکا سا دھکا دیا اور آگے بڑھ گئے۔

واضح رہے کہ اس کشیدگی کے باوجود میچ کا حتمی نتیجہ پرتگال کے حق میں رہا۔ پرتگال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈنمارک کو 2-4 سے شکست دے دی۔ یہ کوچ جارج جیسز کی زیرِ قیادت پرتگالی ٹیم کی مسلسل تیسری نیشنز لیگ فتح ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *