ہمارا آفیشل واٹس ایپ چینل جوائن کریں!
Skip to main content

G24 News Online

پاکستان

شہدا اور غازیوں کو سول اعزازات دینے کی منظوری، 78 نام فہرست میں شامل

شہدا اور غازیوں کو سول اعزازات دینے کی منظوری، 78 نام فہرست میں شامل
Spread the love

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت گیلنٹری ایوارڈز سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وطن عزیز کے لیے جان نچھاور کرنے والے شہدا اور شجاعت و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے غازیوں کو سول ایوارڈز دینے کی منظوری دی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے اور غیر معمولی شجاعت کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی قومی ذمہ داری ہے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ وطن عزیز شہدا اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کا احسان مند ہے۔  شہدا اور غازیوں کی عظیم قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں۔

اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں، چاروں صوبوں کے نمائندوں نے بھی بذریعہ زوم خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *