G24 News Online
🚨 عوام کے لیے بڑی ریلیف: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
اسلام آباد: وزارت خزانہ نے اوگرا (OGRA) کی سفارشات پر 10 اگست تک کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔
📊 نئی قیمتوں کی تفصیلات:
- پیٹرول: فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 20 پیسے کی کمی، جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔
- ہائی اسپیڈ ڈیزل: فی لیٹر قیمت میں 1 روپیہ 50 پیسے کی کمی، جس کے بعد نئی قیمت 380 روپے 86 پیسے ہو گئی ہے۔
📉 پیٹرولیم لیوی کی صورتحال:
- ڈیزل پر لیوی: 81 پیسے کے اضافے کے بعد لیوی 73.47 روپے سے بڑھا کر 74.28 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
- پیٹرول پر لیوی: پیٹرول پر لیوی بغیر کسی تبدیلی کے 80 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔
#G24News #PetrolPrice #PakistanEconomy #OGRA #BreakingNews #PetrolRelief #PakistanNews
