ہمارا آفیشل واٹس ایپ چینل جوائن کریں!
Skip to main content

G24 News Online

کھیل

ایشین گیمز: بھارت کو فائنل میں پہنچانے کے بعد ایشان کشن کا شادی سے متعلق دلچسپ انکشاف

ایشین گیمز: بھارت کو فائنل میں پہنچانے کے بعد ایشان کشن کا شادی سے متعلق دلچسپ انکشاف
Spread the love

جی 24 نیوز آن لائن (ویب ڈیسک): بھارت کے نوجوان اور جارحانہ بیٹر ایشان کشن نے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں سری لنکا کے خلاف میچ وننگ اننگز کھیلنے کے بعد شادی سے متعلق ایک دلچسپ اور غیر متوقع بات کہہ کر تمام شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

سیمی فائنل کے اہم معرکے میں ایشان کشن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 46 گیندوں پر ناقابلِ شکست 80 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 4 چوکے اور 5 دلکش چھکے شامل تھے۔ ان کی اس بہترین اننگز کی بدولت بھارت نے سری لنکا کو 124 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔

“شادی کے بعد فیملی کے ساتھ دوبارہ جاپان آؤں گا”

میچ کے اختتام پر جب میڈیا نے ایشان کشن سے جاپان میں ان کے قیام اور تجربے سے متعلق سوال پوچھا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جاپان ایک خوبصورت ملک ہے اور انہوں نے یہاں اپنے وقت کو بہت انجوائے کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ مستقبل میں شادی کے بعد اپنی فیملی کے ساتھ دوبارہ جاپان کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ایشان کشن کے اس ہلکے پھلکے اور مزاحیہ انداز کو شائقینِ کرکٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس شاندار فتح کے بعد اب ایشین گیمز کے فائنل (گولڈ میڈل میچ) میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا بڑا مقابلہ ہونے جا رہا ہے، جس کا کرکٹ شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *