ہمارا آفیشل واٹس ایپ چینل جوائن کریں!
Skip to main content

G24 News Online

کھیل

ورلڈ کپ 2027: پاکستان اور بھارت کا ٹکراؤ 10 اکتوبر کو ہوگا، آئی سی سی نے شیڈول جاری کر دیا

ورلڈ کپ 2027: پاکستان اور بھارت کا ٹکراؤ 10 اکتوبر کو ہوگا، آئی سی سی نے شیڈول جاری کر دیا
Spread the love

جی 24 نیوز آن لائن (ویب ڈیسک): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا معرکہ یعنی پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ مرحلے کا میچ 10 اکتوبر 2027 کو جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔ اس گروپ میں دونوں ٹیموں کے علاوہ سابق چیمپئن آسٹریلیا، افغانستان، زمبابوے اور ایک کوالیفائر ٹیم بھی شامل ہے۔

سپر 7 مرحلے میں دوبارہ ٹکراؤ کا امکان

پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ سنسنی خیز مقابلہ اتوار 10 اکتوبر کو جوہانسبرگ کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے پرستاروں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت اپنے گروپ مرحلے میں کامیابی حاصل کرکے سپر 7 (Super 7) مرحلے کے لیے کوالیفائی کرتے ہیں، تو شائقین کو ٹورنامنٹ میں ایک بار پھر دونوں روایتی حریفوں کا مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

شائقینِ کرکٹ اس مہا مقابلے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، جو ایک بار پھر عالمی کرکٹ کے سنسنی خیز ترین لمحات میں سے ایک ثابت ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *