Skip to main content

G24 News Online

پاکستان

💵 حکومت کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ؛ اسٹیٹ بینک کی کارکردگی پر سینیٹ کمیٹی میں سوالات

💵 حکومت کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ؛ اسٹیٹ بینک کی کارکردگی پر سینیٹ کمیٹی میں سوالات
Spread the love

اسلام آباد/ معاشی ڈیسک: وفاقی حکومت نے ملک سے 10 روپے کا کرنسی نوٹ مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک حکام نے بتایا ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن فائنل کیے جا رہے ہیں.

📌 سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس اور دلچسپ گفتگو

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس کے اہم نکات درج ذیل ہیں:

  • چیئرمین کمیٹی نے انکشاف کیا کہ دو سال پہلے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کو 5 ہزار روپے کے تین نوٹ دیے تھے، جن میں سے ایک جعلی تھا مگر اسٹیٹ بینک حکام جعلی نوٹ نہیں پکڑ سکے.
  • اسٹیٹ بینک حکام نے دو سال گزرنے کے باوجود آج تک وہ تینوں نوٹ واپس نہیں کیے، جس پر کمیٹی میں قہقہے بھی لگے.
  • سلیم مانڈوی والا نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کنسلٹنٹ کو چھپائی کا کنٹریکٹ دے دیا گیا ہے لیکن اسٹیٹ بینک دو سال سے نئے کرنسی نوٹ تیار نہیں کر سکا، اور اسٹیٹ بینک کا حال تو حکومت سے بھی برا ہے.

🏦 اسٹیٹ بینک کا مؤقف اور نئے نوٹوں کی تیاری

  • اسٹیٹ بینک حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 5 ہزار کا نوٹ 20 سال پہلے بنایا گیا تھا، اور اب نیا نوٹ اگلے 20 سال کے لیے ڈیزائن کیا جا رہا ہے.
  • حکام کے مطابق 10 روپے کے نوٹ کو ختم کرنے کی تجویز ہے کیونکہ اس کی لاگت زیادہ پڑتی ہے، اور اسے مرحلہ وار ختم کیا جا رہا ہے.
  • کابینہ کمیٹی نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن فائنل کر رہی ہے اور نئے کرنسی نوٹوں میں جدید سیکیورٹی فیچرز شامل کیے جا رہے ہیں.
  • 5 ہزار اور ایک ہزار روپے کے نوٹ کی تیاری پر 14 روپے لاگت آتی ہے.

❓ اراکینِ کمیٹی کے تحفظات اور خدشات

  • رکن کمیٹی انوشہ رحمان نے سوال اٹھایا کہ اسٹیٹ بینک مصنوعی ذہانت (AI) کا استعمال کیوں نہیں کرتا.
  • ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے کابینہ کی ایک ذیلی کمیٹی سے ڈیزائن منظور کرایا ہے، جس طرح کام ہو رہا ہے لگتا ہے مزید وقت لگے گا اور اگر کابینہ کمیٹی نے کوئی تبدیلی کی تو دوبارہ ذیلی کمیٹی میں جانا پڑے گا.
  • چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے خدشہ ظاہر کیا کہ جس رفتار سے نئے نوٹ ڈیزائن ہو رہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ ہماری مدت ختم ہو جائے گی مگر نئے نوٹ نہیں بن پائیں گے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *