G24 News Online
🚨 عبداللہ طاہر قتل کیس: ٹک ٹاکر لاریب کا اہم سنسنی خیز انکشاف، 20 کروڑ روپے میں قتل کی ڈیل طے پائی
سیالکوٹ/لاہور: عبداللہ طاہر قتل کیس کی تفتیش میں پولیس نے اہم ترین پیشرفت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ٹک ٹاکر لاریب کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے، جس کے بعد قتل کے منصوبے کے چونکا دینے والے حقائق سامنے آئے ہیں۔
📌 تفتیش اور ہنی ٹریپ کی سنسنی خیز تفصیلات:
- ملزمہ کی شناخت: پولیس کے مطابق حراست میں لی گئی ٹک ٹاکر کا نام لاریب ہے، جو سیالکوٹ کی رہائشی ہے۔
- گینگ لیڈر سے تعلق: لاریب کی شادی عبداللہ طاہر کے قتل میں ملوث شوٹرز گینگ کے سرغنہ سے ہوئی تھی، جس سے خلع کے بعد اس نے دوسری شادی کی۔ تاہم دوسرے شوہر سے بھی علیحدگی کے بعد اس نے دوبارہ گینگ لیڈر سے رابطہ قائم کیا۔
- پہلا ٹاسک (عبداللہ طاہر کو ہنی ٹریپ): گینگ لیڈر نے لاریب کو پہلا ٹاسک عبداللہ طاہر کو ہنی ٹریپ کرنے کا دیا، جس پر لڑکی نے اپنی تصاویر بھی بھیجیں، لیکن عبداللہ طاہر کی جانب سے کوئی جواب نہ آنے پر پلان تبدیل کر دیا گیا۔
- دوسرا ٹاسک (ڈرائیور کا ہنی ٹریپ): ناکامی کے بعد لڑکی کو مقتول کے ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کرنے کا نیا ٹاسک دیا گیا، جس میں کامیابی کے بعد قتل کے منصوبے کو حتمی شکل دی گئی۔
💰 20 کروڑ روپے کی بھاری ڈیل:
پولیس ذرائع کے مطابق عبداللہ طاہر کو قتل کرنے کی ڈیل 20 کروڑ روپے سے زائد کی سنگین رقم میں طے پائی تھی۔ کیس سے متعلق مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔
#G24News #SialkotNews #CrimeNews #HoneyTrapCase #TikTokerLaraib #AbdullahTahirCase #BreakingNews #UrduNews
