تاریخ / مقام: نشین / ہانگژو
اسپورٹس ڈیسک — G24 News Online
تفصیل:
ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ کے انتہائی سنسنی خیز فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے حسن نواز کی طوفانی اور جارحانہ اننگز ٹیم کو فتح نہ دللا سکی، تاہم شاندار کارکردگی پر قومی ٹیم نے سلور میڈل حاصل کیا۔
پاکستان کی بیٹنگ اور حسن نواز کی شاندار اننگز
میچ میں 212 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز ہی بنا سکی۔ ابتدائی 3 وکٹیں جلد گرنے کے بعد حسن نواز نے صائم ایوب کے ہمراہ شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 48 گیندوں پر 87 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کو فتح کے قریب لائے۔ حسن نواز نے محض 51 گیندوں پر 96 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 7 فلگ شگاف چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ صائم ایوب 29 اور معاذ صداقت 23 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ کپتان صاحبزادہ فرحان 10، عبدالصمد 9 اور عثمان خان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر اور شیوم دوبے نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
بھارتی اننگز اور پاکستانی فیلڈنگ کی خامیاں
اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔ بھارتی بلے بازوں میں ابھیشیک شرما (61)، تلک ورما (ناٹ آؤٹ 51) اور شیوم دوبے (27) نے نمایاں کھیل پیش کیا۔ کپتان شریاس ایئر 21 اور ایشان کشن 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی طرف سے احمد دانیال اور عرفات منہاس نے 2، 2 جبکہ صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ کے دوران قومی فیلڈنگ انتہائی ناقص رہی اور کھلاڑیوں نے کئی قیمتی مواقع ضائع کیے۔ پانچویں اوور میں ابھیشیک شرما اور شریاس ایئر کو زندگیٹیں ملیں جب صائم ایوب نے محض تین گیندوں پر دو کیچز ڈراپ کیے۔ اس کے علاوہ بھی فیلڈنگ میں کم از کم 4 کیچز چھوڑے گئے جو شکست کی بڑی وجہ بنے۔
کھیل میں سیاسی تعصب کا عنصر
واضح رہے کہ اس بڑے ٹاکرے کے دوران ایک بار پھر بھارتی ٹیم کی جانب سے غیر اخلاقی رویہ دیکھنے میں آیا، جہاں ٹاس اور میچ کے اختتام پر بھارتی کھلاڑیوں نے روایتی اسپورٹس مین اسپرٹ کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے پاکستانی کپتان سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔
G24 News Online کھیلوں کی دنیا، ٹورنامنٹس کی تازہ ترین اپ ڈیٹس اور تمام اہم خبریں اپنے قارئین تک بروقت پہنچاتا رہے گا۔




