ہمارا آفیشل واٹس ایپ چینل جوائن کریں!
Skip to main content

G24 News Online

بلاگ

پنجاب میں ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر فرسٹ ایڈ گائیڈنس سروس کا آغاز

پنجاب میں ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر فرسٹ ایڈ گائیڈنس سروس کا آغاز
Spread the love

تحریر و تحقیق ۔۔ صالحہ کامران

پنجاب میں شہریوں کو ہنگامی صورتحال کے دوران بروقت ابتدائی طبی امداد سے متعلق رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر ’’فرسٹ ایڈ گائیڈنس سروس‘‘ شروع کر دی گئی ہے۔

اس سہولت کے ذریعے شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 15 پر رابطہ کرکےتربیت یافتہ عملے سے ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے ضروری رہنمائی حاصل کر سکیں گے۔

اس اقدام کا مقصد حادثات یا اچانک پیش آنے والی طبی صورتحال میں شہریوں کو فوری اور درست طریقہ کار سے آگاہ کرنا ہے تاکہ طبی امداد پہنچنے تک متاثرہ شخص کی مناسب دیکھ بھال کی جا سکے۔

کن حالات میں رہنمائی مل سکے گی؟

فرسٹ ایڈ گائیڈنس سروس کے ذریعے مختلف ہنگامی حالات میں ابتدائی طبی امداد کے بارے میں رہنمائی فراہم کی جائے گی، جن میں:روڈ حادثات، جلنے کی صورت ،خون بہنے کی صورتحال، بے ہوشی، ہارٹ اٹیک ، فالج ، کرنٹ لگنے ،سانس لینے میں دشواری ،ڈوبنے کے واقعات دیگر اچانک طبی ہنگامی حالات شامل ہیں۔

متعلقہ تربیت یافتہ عملہ شہری کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر ابتدائی طبی امداد کے ضروری اقدامات سے آگاہ کرے گا اور ضرورت کے مطابق مزید امداد کے لیے رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی۔

یہ سروس خاص طور پر اس وقت اہم ثابت ہو سکتی ہے جب کسی حادثے کے فوراً بعد ہسپتال یا طبی عملے تک پہنچنے میں کچھ وقت درکار ہو۔ بروقت اور درست ابتدائی طبی امداد متاثرہ شخص کی حالت کو مزید بگڑنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

ایمرجنسی کی صورت میں شہری 15 پر رابطہ کرکے فرسٹ ایڈ سے متعلق رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *