Skip to main content

G24 News Online

کھیل

جنوبی کوریا فٹبال ایسوسی ایشن نے انتہائی متنازع اسکینڈل پر معافی مانگ لی

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی فٹبال ایسوسی ایشن نے ایک میڈیا رپورٹ کے بعد معذرت کی ہے جس میں الزام لگایا گیا کہ ایک دہائی سے زائد عرصہ قبل غیر ملکی ریفریز کے دورۂ کوریا کے دوران انہیں نامناسب تفریح اور مبینہ جنسی خدمات فراہم کی گئی تھیں۔

جنوبی کوریائی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ واقعات 2011 اور 2012 کے دوران کئی مواقع پر پیش آئے، جن میں 2014 ورلڈکپ اور 2012 لندن اولمپکس کے کوالیفائنگ مقابلوں کے لیے آنے والے ریفریز بھی شامل تھے۔

رپورٹ میں 2016 کی وزارتِ کھیل کی تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ مارچ 2011 سے مارچ 2012 کے درمیان غیر ملکی ریفریز کو سات مرتبہ نامناسب تفریح فراہم کی گئی جس میں مبینہ طور پر ایسے مساج مراکز کے دورے بھی شامل تھے جہاں جنسی خدمات کے اخراجات ادا کیے گئے۔

جنوبی کوریا کی فٹبال ایسوسی ایشن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس نوعیت کا کوئی عمل یا کارپوریٹ کارڈز کا ایسا استعمال اب نہیں ہو رہا۔

دریں اثنا، ایسوسی ایشن کو سابق قومی کوچ ہونگ میونگ بو کی تقرری پر بھی تحقیقات کا سامنا ہے۔

پولیس نے جمعرات کو جنوبی کوریا کی فٹبال ایسوسی ایشن کے دفتر پر چھاپہ مارا جبکہ کوچ کی تقرری پہلے ہی شدید تنقید کی زد میں تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *