Skip to main content

G24 News Online

کھیل

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز کیلیے این او سی جاری کردیے

میڈیا ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے حسن نواز، حنین شاہ، نسیم شاہ، عثمان خان، معاذ صداقت، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور شاداب خان کو کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

ان کھلاڑیوں کے این او سی 19 اگست سے 21 ستمبر تک مؤثر ہوں گے۔

اسپنر نعمان علی کو لنکاشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کے لیے 27 ستمبر تک این او سی ملا ہے۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث 7 اگست سے 20 ستمبر جبکہ عثمان طارق 8 اگست سے 18 ستمبر تک سی پی ایل کھیل سکیں گے۔

دوسری جانب اسامہ میر کو 7 اگست سے 21 ستمبر تک سی پی ایل میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

پی سی بی کے فیصلے سے ان کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک مصروفیات کے بعد عالمی فرنچائز کرکٹ میں صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *