ہمارا آفیشل واٹس ایپ چینل جوائن کریں!
Skip to main content

G24 News Online

پاکستان

27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف ہر صورت نکلیں گے، ہمیں کوئی نہیں روک سکتا: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی! 🇵🇰📉

27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف ہر صورت نکلیں گے، ہمیں کوئی نہیں روک سکتا: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی! 🇵🇰📉
Spread the love

تاریخ / مقام: پشاور

سیاسی ڈیسک — G24 News Online

تفصیل:

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ تحریک انصاف 27 ستمبر کو ہر صورت اسلام آباد کی طرف نکلے گی اور حکومتی ہتھکنڈے پی ٹی آئی کو اس احتجاج سے نہیں روک سکتے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو اور بعد ازاں خیبرپختونخوا اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، عاطف خان، شاہد خٹک اور دیگر مرکزی و صوبائی قیادت نے شرکت کی۔

26 نومبر کے مظالم اور احتجاج کا حق

پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ 26 نومبر 2024 کو تحریک انصاف پر شدید ظلم و جبر کیا گیا اور ڈی چوک میں گولیاں چلائی گئیں، جس کی ذمہ دار ریاست پر قابض ٹولہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو سال میں ہم نے صوبے سے باہر کوئی بڑا جلسہ نہیں کیا، اسمبلیوں کے اندر آواز اٹھائی لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ جعلی وزیراعظم سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ پوچھ کر بتاؤں گا، جبکہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے عدالتی فیصلے کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔ انہوں نے کہا کہ تین ججوں کا واضح فیصلہ ہے کہ عمران خان کو اسپتال منتقل کیا جائے، مگر ہماری کوئی بات نہیں سنی جاتی لہٰذا احتجاج ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے۔

صوبائی وزیر کی گرفتاری اور سادہ لباس افراد پر تنقید

کے پی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبائی وزیر فضل شکور کو حراست میں لیے جانے اور ان پر فائرنگ کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس 8 مسلح افراد نے صوبائی وزیر پر فائرنگ کر کے انہیں اغوا کیا، یہ صوبے کو کس طرف لے کر جا رہے ہیں؟ کیا یہ لوگ خانہ جنگی یا مشرقی پاکستان جیسے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں؟ انہوں نے چیلنج کیا کہ گورنر راج لگا کر دکھایا جائے، ہم پرامن لوگ ہیں اور کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

آل پارٹیز کانفرنس (APC) اور حتمی لائحہ عمل

اس موقع پر رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے اعلان کیا کہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف تمام جمہوری جماعتوں کو اے پی سی میں دعوت دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ ہمارا حتمی پلان 25 ستمبر کو سامنے آئے گا، ہمارے وزراء کو گرفتار کرنے سے تحریک نہیں رکے گی کیونکہ ہم ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر کو 9 ماہ سے آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، اور اگر ملک میں جمہوریت کا یہ حال ہے تو سیدھا مارشل لاء لگا دیا جائے۔

G24 News Online ملکی سیاسی صورتحال، حکومتی اقدامات اور اپوزیشن کی سرگرمیوں سے جڑی تمام مصدقہ خبریں اپنے قارئین تک بروقت پہنچاتا رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *