تحریر و تحقیق۔۔ صالحہ کامران
پنجاب میں نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں آگے لانے اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے سی ایم(chief minister) پنجاب یوتھ گیمز کی تیاریاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف سرکاری محکموں کے نمائندگان سمیت پنجاب بھر کے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں یوتھ گیمز کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن، انتظامی امور اور مقابلوں کے انعقاد کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں رجسٹریشن سے متعلق مسائل پر بھی غور کیا گیا اور متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات کی ہدایات دی گئیں۔
سی ایم پنجاب یوتھ گیمز میں مقابلوں کا سلسلہ یونین کونسل کی سطح سے شروع ہو کر تحصیل، ضلع، ڈویژن اور صوبائی سطح تک پہنچے گا۔ مدارس، خصوصی افراد، پرائمری سے یونیورسٹی تک کے کھلاڑیوں جبکہ تعلیمی اداروں سے باہر موجود بچوں کے لیے بھی اوپن کیٹیگری میں شرکت کے مواقع رکھے گئے ہیں۔
مزید براں ، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی انعامات کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق یوتھ گیمز میں 50 لاکھ سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے، جبکہ انٹر ڈویژن فائنل مقابلے جنوری میں لاہور میں منعقد ہوں گے۔ اس بڑے کھیلوں کے پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے ساتھ ساتھ گراس روٹ لیول سے نئے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سامنے لانا ہے۔
یوتھ گیمز کے ذریعے مختلف کھیلوں میں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا، جبکہ کھیلوں کے فروغ اور مستقبل کے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے یہ سرگرمیاں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔
یوتھ گیمز کے ذریعے مختلف کھیلوں میں نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا، جبکہ کھیلوں کے فروغ اور مستقبل کے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے یہ سرگرمیاں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔
یوتھ گیمز میں اپلائی کرنے کا طریقہ
CM Punjab Youth Games کی آفیشل ویب سائٹ پر جائیں۔
Online Registration کا آپشن منتخب کریں۔
اپنا نام، شناختی/ذاتی معلومات اور رابطے کی تفصیلات درج کریں۔اپنی تعلیمی ادارے کی معلومات درج کریں۔
جو نوجوان کسی اسکول، کالج یا یونیورسٹی سے وابستہ نہیں، ان کے لیے Open Category میں شرکت کا موقع بھی رکھا گیا ہے۔
جس کھیل میں حصہ لینا چاہتے ہیں، وہ Sport/Category منتخب کریں۔مطلوبہ معلومات مکمل کرکے فارم جمع کریں۔
تعلیمی اداروں کے ذریعے بھی رجسٹریشن اور QR کوڈز فراہم کیے جا رہے ہیں۔
اہم بات: مقابلے یونین کونسل کی سطح سے شروع ہو کر تحصیل، ضلع، ڈویژن اور پھر صوبائی سطح تک جائیں گے۔




