تحریر و تحقیق ۔۔ صالحہ کامران
پاکستان میں کھیلوں بالخصوص ایتھلیٹکس کی ترغیب کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیرِ اہتمام لوک سہائتا نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے، جو ملک کے باصلاحیت کھلاڑیوں کے لیے اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔
چیمپئن شپ کی اہم تفصیلات:
- تاریخ: 22 سے 25 اکتوبر
- مقام: این ای ڈی یونیورسٹی، کراچی
- منظمین: ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان اور لوک سہائتا ٹرسٹ
چیمپئن شپ کی نمایاں خصوصیات:
- ملک گیر شرکت: اس ایونٹ میں ملک بھر سے 500 سے زائد ایتھلیٹس اور 300 سے زائد آفیشلز شرکت کریں گے۔
- 14 ٹیموں کی شمولیت: پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، اسلام آباد، واپڈا، آرمی، ریلوے، پاکستان ایئر فورس، نیوی، ایچ ای سی اور پولیس کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
- 46 مقابلوں کا انعقاد: چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 46 مختلف ایونٹس ہوں گے۔ مقابلے کے دوران 234 میڈلز اور 20 لاکھ روپے کے نقد انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔
- انعامی رقم:
- گولڈ میڈل: 15,000 روپے
- سلور میڈل (رنر اپ): 10,000 روپے
- برونز میڈل (تیسری پوزیشن): 5,000 روپے
- نیشنل ریکارڈ: چیمپئن شپ میں نیا نیشنل ریکارڈ بنانے والے ہر ایتھلیٹ کو 50,000 روپے کا خاص انعام دیا جائے گا!
قیادت کا پیغام:
پریس کانفرنس کے دوران ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر بریگیڈیئر (ر) وجاہت حسین ساہی اور لوک سہائتا ٹرسٹ کے سربراہ پیر محمد شاہ نے کہا کہ اس چیمپئن شپ سے ملک میں نیا ایتھلیٹک ٹیلنٹ سامنے آئے گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سندھ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن اس ایونٹ کا بہترین انداز میں انعقاد کرے گی۔
لوک سہائتا نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ نا صرف کھیلوں کی ترویج و ترقی کے لیے ایک بہترین اقدام ہے بلکہ یہ ہمارے نوجوانوں کو بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔
ایسے مقابلوں سے نئے کھلاڑیوں کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملتا ہے۔




